ریاست

موبائل اور لیپ ٹاپ چور گروہ کا سرغنہ گرفتار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-September-2019

دربھنگہ :(عبد المتین قاسمی) دربھنگہ پولیس نے چوری کے موبائل اور لیپ ٹاپ کے ساتھ ایک شخص کو گرفتار کرکے اس طرح کے چور گروہ کا پردہ فاش کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ فرار ملزم کو چوری کے موبائل اور لیپ ٹاپ کے ساتھ گرفتار کرلیاگیا ۔ اس بابت سیٹی ایس پی نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سمری تھانہ میں درج مقدمہ نمبر 98/19مورخہ 19-6-19میںکافی دنوں سے فرار چل رہا ملزم سمری تھانہ حلقہ کے بلیا کمرولی باشندہ گوری منڈل کا بیٹا ویدیا نند منڈل کوپولیس نے ٹیکنیکل سیل کی مدد سے چھاپہ ماری کے دوران گرفتار کرلیا اور اس کے پاس سے دس موبائل سیم ، ایک ایچ پی لیپ ٹاپ و دیگر اشیاء کو برآمد کیا ہے ۔سیٹی ایس پی نے بتایاکہ گرفتار ملزم کے مجرمانہ ریکارڈ کی تفتیش کی جارہی ہے ۔ چھاپہ ماردستہ میں ایس آئی و سمری تھانہ انچارج ہری کشور یادو ، اے ایس آئی اودھ کمار یادو اورپولیس اہلکار موجود تھے ۔

About the author

Taasir Newspaper