ریاست

موتیہاری میں دن دہاڑے بینک سے 20لاکھ روپے کی لوٹ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-September-2019

موتیہاری:مشرقی چمپارن صدر دفتر موتیہاری کے بندھن بینک سے لوٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے جرائم پیشوں نے اسلحوں کے نوک پر 20لاکھ روپے لوٹ لئے ہیں۔ اطلاع کے مطابق اسلحوں سے لیس 4جرائم پیشوں نے واردات کوانجام دیاہے۔ یہ واقعہ چکیا تھانہ کے چکیا بازار بندھن بینک برانچ میں پیش آیاہے۔ سبھی جرائم پیشے بائیک پرآئے تھے واقعہ کے بعد موقع پر پہنچی پولس جانچ میں جٹ گئی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper