ریاست

نااہل لوگوں کے راشن کارڈ کو 2 ہفتے کے اندر کیاجائے گا رد

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-September-2019

ویشالی،(شرافت خان) ڈی ایم ادیتا سنگھ سپلائی سے متعلق معاملوں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو یہ ہدایت دی ہے کہ جو کارڈ ہولڈر جو راشن کارڈ رکھنے کی اہلیت نہیں رکھتے ہیں ان کے راشن کارڈ کو دو ہفتہ کے اندر رد کیاجائے۔ ساتھ ہی ویسے کارڈ ہولڈر جو نااہل ہونے کے باوجود اب تک اشیاء خوردنی کااٹھاؤ کررہے ہیں، انہیں ڈی ایم نے کہا ہے کہ ایک ہفتہ کے اندر اپنے راشن کارڈ کو واپس کرنے کیلئے بلاک واقع آرٹی پی ایس کاؤنٹر پر اگر درخواست جمع نہیں کرتے ہیں تو جانچ کے دوران نااہل پائے جانے پر نہ صرف یہ کہ ان کاراشن کارڈ رد کیاجائے گا بلکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔ ڈی ایم نے سبھی ایس ڈی او اور بلاک سپلائی افسر کو ہدایت دی ہے کہ 15 دنوں کے اندر صد فیصد اس کام کو انجام دیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ جن مستفدین کے ذریعہ آدھار کی کاپی جمع نہیں کی جارہی ہے۔ تو یہ ممکن ہے کہ وہ راشن کارڈ رکھنے کی اہلیت نہیں رکھتے ہیں۔ ویسے مستفدین کا فیزیکل ویریفکیشن کراکر ان کاراشن کارڈ رد کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ ڈی ایم نے بہار اسٹیٹ فوڈ کارپوریشن کے ڈسٹرک منیجر کو ہدایت دی ہےکہ اشیاء خوردنی کااٹھاؤ فوڈ کلنڈر کے مطابق بروقت کرانا اور گاڑیوں کی جی پی ایس روٹیشن کی لگاتار مانٹرنگ کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ اشیاء خوردنی کی تقسیم سے متعلق فوڈ کلنڈر کی تعمیل کو بھی یقینی بنائیں۔ ڈی ایم ادیتا سنگھ نے وزیر اعلیٰ بین جات شادی منصوبہ کے تحت دو مستفدین چندہ کماری زوجہ پنکج کمار، موضع جیتی پور اور تلمسی دیپ زوجہ راہل کمار سنگھ، موضع وشن پور بسنت کے نام سے ایک ایک لاکھ روپئے کا ایف ڈی سرٹیفکٹ دیا۔

About the author

Taasir Newspaper