ریاست

نقاب پوش بدمعاشوںنے لوٹ پاٹ کی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-September-2019

مظفرپور،( اسلم رحمانی )ضلع کے احیاپورتھانہ حلقہ کے سرسید کالونی میں واقع سعودی عرب میں مقیم کامران علی کے رہائش گاہ پر اسلحہ سے لیس ایک درجن سے زائد نقاب پوش بدمعاشوں نے حملہ کر دیا اور جم کر لوٹ مچایا اس دوران بدمعاشوں نے گھر میں موجود خواتین کے ساتھ بھی بدسلوکی اور مار پیٹ کی۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ایک درجن سے زائد نقاب پوش بدمعاشوں نے سعودی عرب میں مقیم کامران علی کے گھر پر حملہ کردیا اور تین گھنٹے تک پورے گھر کو کھنگالتے رہے اور گھر کے اکثر و بیشتر قیمتی اشیاء لیکر کر نکل گئے حادثے کی اطلاع پولیس کو موصول ہوئی ہے پولیس پورے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے وہیں سر سید کالونی باشندہ آفتاب عالم نے اس حادثےپر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کالونی میں اب تک چوری کے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں لیکن انتظامیہ بدمعاشوں کا سراغ لگانے میں پوری طرح ناکام ہے۔

About the author

Taasir Newspaper