ہندستان ہندوستان

واڈرا کو بیرون ملک جانے کی اجازت

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-September-2019

نئی دہلی ،(یواین آئی)دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کےداماد رابرٹ واڈرا کو کاروبار کے سلسلہ میں جمعہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی ۔خصوصی جج اروند کمار نے مسٹر واڈرا کےبیرون ملک جانے کی عرضی پر یہ اجازت دی ۔مسٹر واڈرا کا 21سے 8اکتوبر تک اسپین کے دورے پر جانے کا پروگرام ہے ۔مسٹر واڈرا نے 9ستمبرکو راؤز ایونیوواقع مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی)کی خصوصی عدالت سے بیرون ملک جانے کی اجازت لینے کے لیے عرضی دی تھی ۔وہ منی لانڈرنگ معاملہ میں پیشگی ضمانت پر ہیں ۔عدالت نے مسٹر واڈرا کو ضمانت دیتے ہوئے یہ شرط لگائی تھی کہ بیرون ملک جانے کے لیے عدالت سے اجازت لینی ہوگی ۔کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے شوہر رابرٹ پر غیر ممالک میں اثاثہ رکھنے اور منی لانڈرنگ کا معاملہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی )نے درج کررکھاہے ۔

About the author

Taasir Newspaper