ریاست

وزیراعلیٰ نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا ہوائی سروے کیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-September-2019

پٹنہ:وزیراعلیٰ نتیش کمار نے گنگا ندی میں بڑھتی آبی سطح کا آج ہوائی سروے کیا ۔ اس موقع پر چیف سکریٹر ی ، آفات انتظامیہ کے پرنسپل سکریٹری بھی وزیراعلیٰ کے ساتھ رہے۔ واضح ہو کہ بہار کے 4ضلعوں میں سیلاب سے حالات خراب ہیں۔ کئی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل ہوگیاہے۔ ریاست میں گنگا ، کوسی ، باگمتی، کملا بلان اور گنڈک سمیت دیگر اہم ندیوں کی آبی سطح کئی جگہوں پر خطرے کے نشان کو پار کرگئی تھی۔ وہیں مرکزی آبی کمیشن کے مطابق گنگا ندی ، بکسر، دیگھا گھاٹ، گاندھی گھاٹ ، ہاتھی دہ، مونگیر، کہلگاؤں اور صاحب گنج میں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی تھی۔ قابل ذکر ہےکہ وزیراعلیٰ نے کل ہی پٹنہ کی گنگا ندی میں آبی سطح کا جائزہ لیاتھا اور آبی وسائل محکمہ کے حکام کو ضروری ہدایت دی تھی۔

About the author

Taasir Newspaper