سیاست سیاست

وزیراعلیٰ نے کہا،اسمبلی انتخاب 2020 میں این ڈی اے 200سے زیادہ سینٹوں پر ہوگا کامیاب

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-September-2019

پٹنہ:وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اگلے سال ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کی بڑی جیت کا دعویٰ کیاہے۔ آج پٹنہ میں پارٹی کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنتا دل یونائٹیڈ اور اس کی حلیف بی جےپی کے بیچ درار پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ان کا برا حال ہونے والاہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 2010کا اسمبلی انتخاب یاد کرنے کی کوشش کریں۔ اندیشہ ظاہر کیاگیاتھا کہ ہمیں اکثریت نہیں ملے گی لیکن ہم 243 میں 206سیٹ پر جیت گئے تھے۔ مطمئن رہیں کہ ہمیں اگلے سال اسمبلی انتخاب میں 200سے زیادہ سیٹیں ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جے ڈی یو اور بی جے پی کے بیچ سب کچھ ٹھیک ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بہت سے ایسے لوگ ہیں جویہ سوچتے ہیں کہ ہمارے اتحادمیں کچھ گڑبڑی ہے ایسا نہیں ہے اور جو گربڑی کرنے کی کوشش کررہے ہیں ان کا براحال ہونے والا ہے۔ نتیش کمار بہار بی جے پی کے لیڈران کے ایک گروپ کے ذریعہ ان کی قیادت پر حال میں ہوئی بیان بازی سے دکھی نظر آئے بغیر کسی کانام لیئے انہوں نے کہا کہ کوئی غلط بول رہاہے تو بولنے دیجئے نوٹس مت لیجئے ساتھ ہی پارٹی ترجمان سے کہا کہ آپ لوگ بھی رد عمل کا اظہار کرنے سے پرہیز کریں۔ نتیش کمار کے رخ سے واضح ہوگیا کہ آئند ہ سال ہونے والے اسمبلی انتخاب میں بی جے پی کے ساتھ ہی مل کر جنتا دل یونائیٹیڈ میدان میں اترے گا۔

About the author

Taasir Newspaper