ریاست

پولس نے کثیر مقدار میں نشیلی کف سیرپ برآمدکیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-September-2019

ارریہ،(علامہ غزالی) جوکی ہاٹ بلاک کے بھگوان پور پنچایت سے کثیر مقدار میں کوڈن شدہ نشیلی کف سیرپ برآمدکیاگیا۔ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر جوکی ہاٹ تھانہ پولس بھگوان پور گاؤں باشندہ نبی حسن اور سہراب کو 360 نشیلی کف سیرپ کے ساتھ گرفتار کیا تووہیں دوسری جانب خفیہ اطلاع کی بنیاد پر محل گاؤں تھانہ انچارج پریم ولبھ مسر نے تھانہ حلقہ واقع 165بوتل نشیلی کف سیرپ برآمدکیاہے۔ اس طرح سے جوکی ہاٹ ومحل گاؤں تھانہ پولس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ نشہ بندی سماج بنانے کے لئے جوکی ہاٹ تھانہ انچارج شیاما نند یادو کاروباری پر آئے دن کارروائی کرتے نظر آرہے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper