سیاست سیاست

کشتی پلٹنے کا حادثہ دل دہلا دینے والا : شیوراج

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-September-2019

بھوپال، (یواین آئی) مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں آج علی الصبح ہوئے کھٹلاپور گھاٹ پر گنپتی وسرجن کے دوران کشتی پلٹنے سے 11 افراد کی موت پر سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے رنج و غم کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔مسٹر چوہان نے ٹویٹر پر دکھ ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ کھٹلاپور میں گنیش وسرجن کے دوران کشتی پلٹنے کا حادثہ کافی دل دہلا دینے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دل دہلا دینے والے حادثے میں مرنے والے لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اورایشور سے ان کی آتما کی شانتی اور ان کے گھروالوں کو دکھ کو برداشت کرنے کی طاقت دینے کی دعا کرتا ہوں۔

About the author

Taasir Newspaper