کھیل

کوہلی آئی سی سی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر برقرار،ا سمتھ پہلے مقام پر قائم

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-September-2019

دبئی،( آئی این ایس انڈیا ) ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی پیر کو جاری آئی سی سی ٹیسٹ بلے بازوں کی تازہ ترین درجہ بندی میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کے بعد دوسرے مقام پربرقرار ہیں۔کوہلی کے نام 903 ریٹنگ پوائنٹس ہیں جبکہ ا سمتھ 937 پوائنٹس کے ساتھ سب سے اوپر ہیں۔آسٹریلیا کے سابق کپتان اسمتھ کے علاوہ ٹیم کے ان کے ساتھی فاسٹ بولر پیٹ کمنس بھی آئی سی سی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں پہلے مقام پر قائم ہیں۔اسمتھ اور کمنس کی شاندار کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا ایشز سیریز کو اپنے پاس رکھنے میں کامیاب رہا۔اس میچ میں اسمتھ نے 80 اور 23 رنز کی اننگز کھیلی جس سے وہ اپنے 937 ریٹنگ پوائنٹس کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔اس سیریز کے شروع ہونے سے پہلے ان کے نام 857 ریٹنگ پوائنٹس تھے اور وہ چوتھے نمبر پر تھے۔ انہوں نے سیریز کے چار میچوں میں 774 رن بنائے۔کمنس بھی دوسرے نمبر پر قابض کاگسو رباڈا پر 57 پوائنٹس کی بڑی برتری قائم کئے ہوئے ہیں۔وہ ایشز سیریز میں 29 وکٹ کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے۔ہندوستان کے جسپریت بمراہ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے میتھیو ویڈ اور مشیل مارش بھی رینکنگ کو بہتر بنانے والے کھلاڑیوں میں شامل رہے۔ویڈ نے اتوار کو اپنی چوتھی ٹیسٹ سنچری بنائی جس سے وہ 32 مقام کی بہتری کے ساتھ 78 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ پہلی بار پانچ وکٹ لینے والے مشیل مارش بھی 20 مقامات کی بہتری کے ساتھ 54 ویں مقام پر پہنچ گئے۔مارچ 2017 کے بعد یہ ان کی بہترین رینکنگ ہے۔ ڈیوڈ وارنر کو سات مقامات کا نقصان ہوا ہے جو اب 24 ویں نمبر پر ہیں۔وارنر نے پانچ میچوں کی 10 اننگ میں کل 95 رن بنائے۔انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر پہلی بار ٹاپ 40 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔انہوں نے پانچویں ٹیسٹ میں چھ وکٹ لئے تھے۔سیم کرین کوبھی چھ مقامات کا فائدہ ہوا اور 65 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ میچ میں 70 اور 47 رنز کی اننگز کھیلنے والے جوس بٹلر اس سال جنوری کے بعد پہلی بار ٹاپ 30 میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔ ٹیسٹ میں کیریئر کی بہترین 94 رنز کی اننگز کھیلنے والے کو ڈینلی کیریئر کے بہترین 57 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔روری برنس بھی پانچ مقامات کی بہتری کے ساتھ 56 ویں نمبر پر قابض ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper