ریاست

کچائے کورٹ میں بھاجپا نے چلائی رکنیت سازی مہم

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-September-2019

گوپال گنج، (ارون مشر) کچائی کورٹ بلاک کے بلیونت ساگر پنچایت کی دلت بستی میں بھاجپا کے ذریعہ رکن سازی مہم چلائی گئی۔ اس کے تحت سینکڑوں لوگوں نے بھاجپا کی رکنیت حاصل کی اس موقع سے بھاجپا لیڈر امیش پردھان نے کہا کہ بھاجپا ہی ایک ایسی سیاسی جماعت ہے جس میں پارٹی کے سب سے نچلی سطح کے کارکنان بھی اعلیٰ سے اعلیٰ عہدے تک پہنچ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین طلاق بل پاس ہونا مودی حکومت میں ہی ممکن ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پارٹی کے ذریعہ رکن سازی کے مقررہ نشانے کو ہر حال میں ہم لوگوں کو مقررہ مدت میں پورا کرنا ہے۔ اس موقع سے کئی دوسرے بھاجپا لیڈر اور کارکنان پیش پیش تھے۔

About the author

Taasir Newspaper