ریاست

گاندھی جینتی کے موقع پر 27قیدی ہوں گے رہا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-September-2019

پٹنہ: بابائےقوم مہاتماگاندھی کی 150ویں جینتی کے موقع پر اس سال 27قیدیوں کو رہاکیاجائے گا۔ ریاستی حکومت نے اس کے لئے مقررہ سبھی معیار کو دھیان میں رکھتے ہوئے قیدیوں کے ناموں کی تجویز تیار کرلی ہے۔ واضح ہو کہ 150ویں جینتی کے موقع پر 3مرحلے میں ریاست کے چنندہ قیدیوں کو رہاکرنے کی پالیسی مرکزی وزارت داخلہ نے تیار کی تھی۔ اس کے تحت قیدیوں کی رہائی کا یہ تیسرا اور آخری مرحلہ ہوگا۔ پہلے مرحلے میں پچھلے سال گاندھی جینتی کے موقع پر 18قیدی اور دوسرے مرحلے کے تحت جون 2019 میں قریب 40قیدی رہاکئے جاچکے ہیں۔ اس بار تیسرے مرحلے کے تحت 27قیدیوں کو رہاکرنے کے ساتھ ہی یہ منصوبہ پورا ہوجائے گا۔ اس طرح ریاست کے مختلف ضلعوں میں 85قیدیوں کی بچی ہوئی سزا کو معاف کرتے ہوئے انہیں رہاکرکے کی کارروائی چل رہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper