اب گھر بیٹھے آلودگی سرٹیفکٹ بنوانے کی سہولت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-September-2019

پٹنہ:نیا موٹر ویکل ایکٹ نافذ ہونے کے بعد جہاں گاڑی ڈرائیوروں میں گاڑیوںکے کاغذات بنانے کے لئے ہوڑ مچی ہوئی ہے وہیں ٹرانسپورٹ محکمہ نے ڈرائیوروں کے لئے ایک نئی پہل کی ہے۔ گاڑیوں کا آلودگی سرٹیفکٹ نہیں رہنے کے سبب لوگوں کو بھاری جرمانہ دینا پڑتاتھا لیکن اب آپ کے ایک کال پر موبال آلودگی جانچ وین آپ کے گھر تک جائے گی۔ گروپ میں بھی لوگ آلودگی سرٹیفکٹ لے سکتے ہیں۔ اس نئے سہولت سے صرف دو منٹ میں سرٹیفکٹ بنایاجاسکتاہے۔ ٹرانسپورٹ سکریٹری سنجے اگروال اور ٹرانسپورٹ کمشنر سیما تر پاٹھی نے اس کا آغاز کیا۔ کوئی بھی شخص ٹال فری نمبر 8880078078 پر فون کر اس سہولت کا فائدہ لے سکتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے بےروزگار نوجوان بھی موبائل آلودگی جانچ سنٹر کھول سکتے ہیں۔