بجلی کا کرنٹ لگ جانے سے بچے کی موت کے بعد سڑک جام

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-September-2019

سمستی پور،(فیروز عالم) سمستی پور ضلع کے اوجیار پور تھانہ حلقہ کے چندولی گائوں میں بجلی کا کرنٹ لگ جانے کے سببایک بچے کی موت واقع ہو گئی ۔مہلوک کی پہنچان آدتیہ کمار ولد انیل داس کے طور پر کیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد مقامی لوگ کافی مشتعل ہو گئے اور چندولی ۔دلسنگھ سرائے شاہراہ کو جام کر ہنگامہ آرائی کرنے لگے ۔ ملی جانکاری کے مطابق انیل داس کا نابالغ لڑکا آدتیہ کمار پینے کا پانی لانے کے لئے گھر کے پیچھے لگے چاپا کل پر گیا تھا ۔بتایا جاتا ہے کہ اس چاپا کل میں موٹر لگا ہوا تھا جس میں کرنٹ آگیا تھا ۔جانکاری کے مطابق جیسے ہی آدتیہ نے پانی چلایا تو وہ کرنٹ کی چپیٹ میں آگیا۔ لوگوں نے فوری اسے اٹھاکر ڈاکٹر کے پاس لے گئے لیکن ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس واقعہ کے بعد مقامی لوگ کافی مشتعل ہو کر اور سڑک جام کر ہنگامہ آرائی کرنے لگے۔ سڑک جام کے سبب اس اہم شاہراہ کے دونوں ہی جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی جس سے لوگوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ ادھر سڑک جام کے قریب دو گھنٹے کے بعد متعلقہ تھانہ کی پولیس اور بلاک کے افسران موقع پر پہنچے اور مقامی عوامی نمائندگان کی مدد سے لوگوں کو سمجھا بجھا کر سڑک جام ختم کرایا اور فی الوقت بیس ہزار روپیہ معاوضہ دیکر سرک جام ختم کرایا اور مہلوک کی لاش کو اپنے قبضے مین لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے سمستی پور صدر اسپتال بھیج دیا۔