Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-September-2019
ممبئی (یواین آئی) اداکارہ عالیہ بھٹ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں گنگو بائی کے رول میں نظر آئیں گی۔مشہور فلمسازسنجے لیلا بھنسالی فلم ’ انشاء اللہ ‘بنانے جارہے تھے۔ فلم میں مرکزی کردار کے لئے سلمان خان اور عالیہ بھٹ کو منتخب کیا گیا تھا۔ عالیہ فلم انشاء اللہ میں کام کرنے کے لئے بہت پرجوش تھیں ، لیکن فلم التوا میں ہے۔ عالیہ جلد ہی سنجے لیلا بھنسالی کی دوسری فلم میں کام کرسکتی ہیں۔ایسی خبریں ہیں کہ عالیہ بھنسالی کی اگلی فلم گنگوبائی کا مرکزی کردار ادا کرسکتی ہیں ۔ انہیں حال ہی میں کئی بار بھنسالی کے دفتر کے باہر دیکھا گیا ہے۔ امکان ہے کہ وہ گنگوبائی بن سکتی ہیں۔اس سے پہلےایسی خبریں تھیں کہ پریانکا چوپڑا گنگوبائی کا رول ادا کریں گی، لیکن ان کا شیڈول کافی مصروف ہے۔ عالیہ نے کہا ، “میںانشاء اللہ میں سنجے لیلا بھنسالی اورسلمان خان کے ساتھ کام کرنے میں بہت پرجوش ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ بعض اوقات ایسی باتیں ہوتی ہیں جو آپ کی حد سے باہر ہیں۔ لیکن میں آپ کو لکھ کر دیتی ہوں کہ میں ان کے ساتھ بہت جلد کام کروں گی۔‘‘