رسل کے سر پر میچ کے دوران لگی گیند

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-September-2019

سینٹ لوسیا،(یو این آئی ) ویسٹ انڈیز کرکٹر اور جمیکا تلاواز کھلاڑی آندرے رسل کو سبینا پارک میں سینٹ لوسیا جاکس کے خلاف میچ کی پہلی اننگز میں ہیلمیٹ پر گیند لگ گئی جس کے بعد انہیں اسپتال لے جانا پڑا۔میچ کے دوران گیند لگتے ہی انہیں سی ٹی اسکین کرانے کیلئے اسپتال لے جایا گیا۔ رسل کی فرنچائز جمیکا تلاواز نے اگرچہ تصدیق کی ہے کہ انہیں سنگین چوٹ نہیں لگی ہے اور وہ خطرے سے باہر ہیں۔ حالانکہ انہیں ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا اور وہ باقی مقابلے سے باہر ہو گئے۔یہ واقعہ میچ کے 14 ویں اوور کا ہے جب رسل صفر پر تھے اور بلے بازی کر رہے تھے۔ وہ جاکس کے فاسٹ بولر هارڈس ولجوئن کی گیند کو سمجھ نہیں سکے اور گیند راست رسل کے ہیلمیٹ پر دائیں کان کی طرف زور سے جاکر لگ گئی۔ گیند لگتے ہی رسل تکلیف محسوس کرنے لگے اور بولر بھاگ کر ان کے پاس پہنچا۔ حریف ٹیم کے فیلڈر نے فورا ان کے سر سے ہیلمیٹ کو اتارا اور انہیں میدان پر طبی مدد دی گئی۔طبی اسٹاف پھر رسل کو میدان سے باہر لے گیا۔