روہت اور دھونی کی وجہ سے کوہلی ہیں ایک اچھے کپتان:گمبھیر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-September-2019

احمد آباد،( آئی این ایس انڈیا ) ہندوستان کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر نے کہا کہ وراٹ کوہلی بین الاقوامی سطح پر بہترین کپتان اس لئے نظر آتے ہیں کیونکہ ان کے پاس ٹیم میں مہندر سنگھ دھونی اور روہت شرما کے طور پر دو کامیاب کپتان موجود ہیں۔دھونی کو ہندوستان کے عظیم کپتانوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے جنہوں نے ٹیم کو دو ورلڈ کپ دلایا ہے جبکہ روہت فرنچائزز کپتان کے طور پر کافی کامیاب رہے ہیں اور ممبئی انڈینس کو چار آئی پی ایل خطاب دلا چکے ہیں۔گمبھیر نے کہا کہ ابھی کوہلی کو طویل سفر طے کرنا ہے۔کوہلی گزشتہ ورلڈ کپ میں (انگلینڈ میں) بہت اچھا تھا لیکن اسے اب بھی کافی دور تک جانا ہے۔وہ بین الاقوامی کرکٹ میں اتنی اچھی کپتانی کرتا ہے کیونکہ اس کے پاس روہت شرما ہے، اس کے پاس مہندر سنگھ دھونی ہیں۔کوہلی کے انڈین پریمیئر لیگ میں ریکارڈ کی بات کرتے ہوئے گمبھیرنے کہا کہ کپتان کے بہترین ہونے کا امتحان اس وقت ہوتا ہے جب آپ کو کئی باصلاحیت کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں ہوتی ہیں۔