سبھاش چندر بوس کی زندگی پر مبنی فلم “گمنامی” تنازعہ کا شکار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-September-2019

نیتاجی سبھاش چندر بوس کی زندگی پر منبی فلم گمنامی کو لے کر ایک نیا تنازعہ پیدا ہوگیا ہے ِ نیتاجی کے رشتہ داروں نے فلم کے ہدایت کار سرجیت مکھرجی پر الزام عائد کیا ہے کہ فلم پروڈیوسر نے سینسر بورڈ کی منظوری حاصل کرنے کے لئے فلم کا ٹائٹل گمنامی بابا سے بدل کر گمنامی رکھ دیا ہے ِ درحقیقت سبھاش چندر بوس کے لاپتہ ہونے کی کہانی پر بنی فلم پہلے سے ہی تنازعہ کا شکار ہے ِ ہدایت کار نے نیتاجی کے قائم کردہ لا انڈیا فارورڈ بلاک کے دفتر میں فلم ٹائٹل کی اسکرنگ کی تھی ِ ہدایت کار نے کچھ مجاہد آزادی کی جانب سے عائد کئے گئے الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے ۔فلم کی منظوری اگست ماہ کے آخری دنوں میں ملی تھی جو ٢ اکتوبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی ِ اس سلسلے میں نیتاجی کی بھتیجی چترا گھوش اور بوس خاندان کے دیگر ٣٠ لوگوں کی جانب سے دستخطی بیان میں کہا گیا ہے کہ گزرے ایک سال قبل سرجیت مکھرجی نے گمنامی بابا کا اعلان کیا تھا ِ مزید انہوں نے کہا کہ فلم چندر چوڑ گھوش اور انوج کی تخلیق کہانی کوننڈروم پر مبنی ہے جبکہ سرجیت مکھرجی نے سینسر بورڈ سے منظوری حاصل کرنے کے لئے اچانک رخ بدل لیا ہے اور ہدایت کار کا کہنا ہے کہ فلم جسٹس مکھرجی آیوگ کی رپورٹ پر مبنی ہے اور فلم کا ٹائٹل بدل دیا ہے ۔