سندھو دوسرے راونڈ میں، سائنا پہلی ہی راونڈ میں باہر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-September-2019

چانگژو،(یواین آئی)ہندوستان کی دو اولمپک تمغہ فاتح خاتون بیڈمنٹن کھلاڑیوں کی چائنا اوپن- 2019 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں بدھ کو سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں ملی جلی شروعات رہی، جہاں پی وی سندھو نے جیت کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی وہیں آٹھویں سیڈ سائنا نہوال پہلے ہی راونڈمیں غیر سیڈ کھلاڑی کے ہاتھوں الٹ پھیر کا شکار بن گئیں۔پانچویں سیڈ اور عالمی چیمپئن شپ کی طلائی تمغہ فاتح سندھو نے توقع کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور خواتین کے سنگلز کے پہلے راونڈ میں چین کی لی جوئی روئی کے چیلنج پر آسانی سے قابو پاتے ہوئے 34 منٹ میں 21-18، 21-12 سے مسلسل گیموں میں جیت درج کی۔اگرچہ آٹھویں سیڈسائنا کو تھائی لینڈ کی بسانن اونگبمروگفان کے ہاتھوں مسلسل سیٹوں میں 10-21، 17-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ 44 منٹ تک چلے مقابلے میں کچھ خاص چیلنج پیش نہیں کر سکیں۔مردوں کے سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں بی سائی پرنيت نے بھی پسینہ بہانے کے بعد دوسرے دور میں جگہ بنا لی ہے۔ پرنيت نے تھائی کھلاڑی سوپانيو اونگسانون کے خلاف ایک گھنٹے 12 منٹ تک چلے مقابلے میں 21-19، 21-23، 21-14 سے جیت درج کی۔ریو اولمپکس کی سلور تمغہ فاتح سندھو کا اب خواتین کے سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں کینیڈا کی مشیل لی اور تھائی لینڈ کی پورنپاوي چوچووونگ کے بیچ مقابلے کی فاتح جوڑی سے مقابلہ ہوگا۔ملک کے لیے عالمی چیمپئن شپ -2019 میں طلائی تمغہ جیتنے والی ملک کی واحد بیڈمنٹن کھلاڑی سندھو کا جے روئی کے خلاف کارکردگی ان کے فارم کے مطابق رہی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان اس سے پہلے برابری کا ریکارڈ تھا لیکن اس جیت سے دنیا کی پانچویں نمبر کی سندھو نے جوئی روئي کے خلاف ہار جیت کا ریکارڈ چار۔تین پہنچا دیا ہے۔سندھو نے پہلے گیم میں آٹھ۔تین کی مضبوط برتری بنائی، لیکن حریف کھلاڑی نے مسلسل پانچ پوائنٹس لے کر 8-8 سے برابری کرلی۔ اس کے بعد سندھو نے مزید جارحیت دکھائی اور 18-14 سے برتری حاصل کر لی۔ سندھو نے اس گیم میں پانچ گیم پوائنٹ جیتے۔ دوسرے گیم میں ہندوستانی کھلاڑی کا مظاہرہ یکطرفہ رہا اور انہوں نے 6-6 کی ابتدائی برابری کے بعد مسلسل 10۔15 سے برتری بنائی اور لگااتر چار پوائنٹ لے کر 12-18 سے آگے ہو گئیں۔اگرچہ پہلے ہی راؤنڈ میں سائنا کا مظاہرہ انتہائی مایوس کن رہا۔ سائنا کو تھائی کھلاڑی نےپہلی مرتبہ سال 2017 میں تھائی لینڈ اوپن میں شکست دی تھی۔ اگرچہ کیریئر کے کل پانچ میچوں میں سائنا ان سے تین۔دو سے آگے ہیں۔2