شردھا لو رنجن کی فلم میں دیپیکا کی جگہ لیں گی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-September-2019

ممبئی (یواین آئی) مشہور اداکارہ شردھا کپور فلمساز لو رنجن کی فلم میں نظر آسکتی ہیں۔ہدایت کارلو رنجن ، اجے دیوگن اور رنبیر کپور کو لے کر فلم بنارہے ہیں ۔ اس سے پہلے ایسی خبریں تھیں کہ دیپیکا کو اس فلم کی مرکزی اداکارہ کے طور پر کاسٹ کیا گیا ہے۔ دیپیکا نے ان خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہاتھا کہ وہ جنسی استحصال کے کسی بھی ملزم کے ساتھ کام نہیں کریں گی۔ می ٹو تحریک کے دوران ایک اداکارہ نے لو رنجن پر جنسی استحصال کا الزام لگایا تھا ، حالانکہ لو رنجن نے ان الزامات کو جھوٹا قرار دیا تھا۔اب خبریں ہیں کہ شردھا کو اس فلم کے لئے سائن کیا جاسکتا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ شردھا اس پیش کش کو ملنے پر بھی خوش ہیں اور اجے دیوگن سے بھی مل چکی ہیں۔ باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو ، یہ پہلا موقع ہوگا جب شردھا رنبیر اور اجے کے ساتھ پردہ سیمیں پر نظر آئیں گی۔