لالویادو کا میڈیکل بلیٹین جاری، طبیعت میں بہتری

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-September-2019

پٹنہ ؍ رانچی:آرجے ڈی سربراہ لالو پرساد جو ان دنوں جھارکھنڈ کےریمس میں عدالتی کسٹڈی میں زیرعلاج ہیںان کامیڈیکل بلیٹین جاری کیاگیاہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق لالو کی صحت میں پہلے سےکافی بہتری آئی ہے۔ حالانکہ ان کے کھانے پینے کو لے کر پرہیز کاسلسلہ جاری رہے گا۔ بلیٹین میں کہاگیاکہ لالو پرساد کو مٹن چیکن کھانے پرپہلے سے ہی روک تھی اب انڈے پر بھی روک لگادی گئی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کا بی پی اور سوگر کنٹرول میں ہے۔ کڈی بھی کام کررہاہے۔ پچھلے کئی دنوں سے لالو یادو کی طبیعت زیادہ خراب ہونے کی خبر آرہی تھی۔ لالو یادوکا کڈنی صرف 37فیصد کاکام کررہاہے۔