وششٹھ نارائن سنگھ کا تیسری بار جنتا دل یو کا ریاستی صدر منتخب ہونا طے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-September-2019

پٹنہ:جنتا دل یو کے سینئر لیڈر اور رکن راجیہ سبھا وششٹھ نارائن سنگھ کا ایک بار پھر سے پارٹی کا ریاستی صدر منتخب ہونا طے ہوگیاہے۔ پارٹی کے قومی صدر نتیش کمار نے وششٹھ نارائن سنگھ کی تاج پوشی کو منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے آج ریاستی صدر کے عہدے کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کیا اس موقع پر پارٹی کے کئی سینئر لیڈران بھی موجودتھے۔ پرچہ نامزدگی کے لئے مقررہ مدت ختم ہونے تک صرف ایک ہی پرچہ نامزدگی داخل ہواہے۔ جنتادل یو کے انتخابی افسر مرتنجے کے مطابق نامزدگی کے لئے مقررہ مدت ختم ہونے پر صرف ایک امیدوار وششٹھ نارائن سنگھ نے ہی پرچہ نامزدگی داخل کیا۔