ٹھکراہا واقع دھوم ندی میںکٹاؤ تیز، لوگوں میںدہشت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-September-2019

بتیا،(انیس الوریٰ)،ٹھکراہا واقع گنڈک ندی کے آبی سطح میں گراوٹ کے ساتھ ٹھکراہا واقع دھوم نگر میں ندی کا کٹاؤ تیز ہوگیاہے۔ اموا خاص باندھ کے 8کیلومیٹر سے 2.8کیلومیٹر کے بیچ بنے باندھ کی حفاظت کے لئے سپروں کو ندی تیزی سے نگل رہی ہے۔ اور ندی کی دھار باندھ کے پٹری کے قریب پہنچ گئی ہے۔ کٹاؤ اتنی تیزہے کہ 15میٹر اسپرو کو ندی نے اپنے آغوش میں لے لیا ہے۔ اور کوشی نگر حلقہ کے انجینئر اس کو لے کر الرٹ نہیں ہیں۔ باندھ کے اسٹریم لائٹ میں واقع گھر گنڈک ندی میں لگاتار سما رہے ہیں۔ لوگ اپنا گھراٹھاکر باندھ پر رہنے کو مجبور ہیں۔ دوسری جانب دھوم نگر پیکس گودام پر گنڈک ندی سےخطرہ منڈلارہا ہے۔ اموا خاص باندھ پر ندی کا جھکاؤ دیکھ کر یوپی اور بہار کے لوگوں میں خوف کا عالم ہے۔ یوپی واقع رام پور کے سینکڑوں لوگ باندھ پر پہنچ کر آبی وسائل محکمہ کے افسران پر فلڈ فائٹنگ میں تیزی لانے کا دباؤ بنارہے ہیں۔ اجیت یادو، نند لال یادو، اسلم انصاری، ہری لال گود، منویادو، منوج پٹیل گمہا یادو، سمیت درجنوں لوگوں نے کوشی نگرحلقہ کے افسران کے خلاف نارضگی کا اظہارکرتے ہوئے بتایاکہ کوشی نگر حلقہ کے افسران کی لاپروائی کا نتیجہ ہے کہ دوسالوں سےندی لگاتار کٹاؤ کرتے ہوئے اموا خاص باندھ کی جانب بڑھتی چلی آئی دیکھتے ہی دیکھتے بہار کی درجنوں ایکڑ کھیتی لائق زمین ندی میں سماگئی۔ کئی گھر بھی اس کے زد میں آگئے۔ اور محکمہ آب پاشی کے افسران بلڈ فائٹنگ کے نام پر خانہ پری کررہے ہیں۔