ہمیں اب دھونی سے آگے سوچنا چاہئے، ورلڈ ٹی 20 کے لیے پنت میری پہلی پسند: گواسکر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-September-2019

نئی دہلی،( آئی این ایس انڈیا ) سابق کپتان اور عظیم بلے باز سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ اگلے سال آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ ٹی 20 کو دیکھتے ہوئے ہندوستانی کرکٹ کے لیے اب مہندر سنگھ دھونی سے آگے کے بارے میں سوچنے اور نوجوانوں کو موقع دینے کا وقت آ گیا ہے۔ حالانکہ پنت پرکافی بحث چل رہی ہے کیونکہ وہ اب تک ملے مواقع کا فائدہ نہیں اٹھا پا رہے ہیں۔لیکن اگلے سال ہونے والے ورلڈ ٹی 20 کے لیے وہ گواسکر کی پہلی پسند ہیں۔یہ پوچھنے پر کہ دھونی کو بنگلہ دیش کے دورے کے لئے منتخب کیا جانا چاہئے تو گواسکر نے منفی میںجواب دیا۔گواسکر نے کہاکہ نہیں ہمیں ان سے آگے دیکھنے کی ضرورت ہے۔کم سے کم میری ٹیم میں مہندر سنگھ دھونی شامل نہیں ہیں۔اگر آپ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بارے میں بات کر رہے ہو تو میں ضرور رشبھ پنت کے بارے میں سوچوںگا۔گواسکر نے کہا کہ اگر پنت اچھا نہیں کرتے تو سنجو سیمسن اگھلا متبادل کھلاڑی ہو گاتوانہوں نے کہاکہ اگر مجھے ایک دیگر متبادل کی ضرورت ہو گی تو میں سنجو سیمسن کے بارے میں سوچوںگاکیونکہ سنجو ایک اچھا وکٹ کیپر اور ایک اچھا بلے باز ہے۔ اگر مجھے ٹی 20 ورلڈ کپ کے بارے میں سوچنا ہے تو میں نوجوانوں کے بارے میں سوچوںگا کیونکہ ہمیں آگے کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے۔