4G Jio ڈاون لوڈ سپیڈ میں پھر اوّل : ٹرائی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-September-2019

ممئی :ٹیلی کام ریگولیٹر ٹی آر اے آئی کے ذریعہ اگست ماہ کیلئے شائع اوسط 4جی ڈاون لوڈ سپیڈ کے اعداد و شمار میں ریلائنس جیو نے ایک بار پھر بازی مارلی ہے۔ اگست مہینے میں جیو کی اوسط سپیڈ 21.3 ایم بی پی ایس رہی جو جولائی میں 21 ایم بی پی ایس تھی۔ اس سال کے پہلے 8 مہینے میں جیو 4 جی ڈاون سپیڈ کے معاملے میں اول مقام پر رہا ہے۔ 2018 میں بھی ریلائنس جیو سپیڈ کے معاملے میں سب سے تیز 4 جی آپریٹر تھا۔ 2018 کے سبھی 12 مہینوں میں جیو کی 4 جی اوسط ڈاون لوڈ سپیڈ سب سے زیادہ تھی۔ ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا ٹی آر اے آئیکے ذرائع شائع اعدادو شمار کے مطابق اگست میں بھارتی ایئر ٹیل کی 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ جولائی میں 8.8 ایم بی پی ایس کے مقابلے گرکر 8.2 ایم بی پی ایس رہ گئی۔ بھارتی ایئرٹیل کی 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ مسلسل گر رہی ہے۔ یہ اپریل میں 9.5 ایم بی پی ایس، مئی میں 9.3 ایم بی پی ایس، جون میں 9.2ایم بی پی ایس ، جولائی میں 8.8ایم بی پی ایس اور اگست میں یہ 8.2ایم بی پی ایس رہی۔ حالانکہ ووڈافون اور آئیڈیا سیلولر نے اپنے کاروبار کا انضمام کرلیا ہے اور اب ووڈا فون آئیڈیا کی شکل میں کام کررہے ہیں لیکن ٹرائی دونوں کے اعدادو شمار الگ الگ دکھاتا ہے۔ آئیڈیا کی اگست میں 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ میں گراوٹ درج کی ۔یہ جولائی کی 6.6 ایم بی پی ایس سے گرکر اگست میں 6.1 ایم بی پی ایس رہ گئی۔ ووڈافون نیٹ ورک کی اوسط 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ میں کوئی اتار چڑھاؤ نہیں دیکھا گیا۔ جولائی کی طرح اگست میں بھی یہ 7.7ایم بی پی ایس ہی رہی۔ اگست میں 5.5 ایم بی پی ایس کے ساتھ ووڈافون اوسط4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ کے چارٹ میں سب سے اوپر رہا۔ حالانکہ ووڈافون کی اپ لوڈ سپیڈ جولائی کے مقابلے کم ناپی گئی۔ جولائی میں ووڈافون کی 4 جی اپ لوڈ سپیڈ 5.8ایم بی پی ایس تھی۔ آئیڈیا اور ایئر ٹیل کی اگست ماہ میں اوسط 4 جی اپ لوڈ سپیڈ باالترتیب 5.1 ایم بی پی ایس اور 3.1 ایم بی پی ایس ناپی گئی۔ دونوں نے اوسط4 جی اپ لوڈ سپیڈ میں معمولی گراوٹ درج کی۔ جبکہ Jio میں 4.4ایم بی پی ایس اوسط 4 جی اپ لوڈ سپیڈ کے ساتھ سدھار دیکھا گیا۔ ٹرائی کے ذریعہ اوسط سپیڈ کی شماری ریئل ٹائم اعداد و شمار کے بنیاد پر کی جاتی ہے۔ یہ اعداد و شمار ٹرائی کی مائی سپیڈ اپیلی کیشن کی مدد سے اکٹھا کئے جاتے ہیں۔