ریاست

اسٹرن زونل کونسل کی میٹنگ میں نکسلی مسائل نمٹنے پر غور

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 23-Oct-2019

پٹنہ: نکسلی مسائل سے نمٹنے کے لئے آج پٹنہ میں 4ریاستوں ، بہار ، جھارکھنڈ، مغربی بنگال اور اڈیشہ کے چیف سکرٹری رینک کے افسران کی میٹنگ پٹنہ میں شروع ہوگئی ہے۔ اسٹرن زونل کونسل کے یہ 11ویں میٹنگ ہے۔ میٹنگ کی صدارت بہار کے چیف سکریٹری دیپک کمار کررہے ہیں۔ میٹنگ میں چاروں ریاستوں کے بیچ سیکوریٹی سمیت کئی امور پر تبادلہ خیال چل رہاہے۔ میٹنگ میں ان ریاستوں کے سرحدی علاقوں میں شراب بندی کے لئے تعاون کا مطالبہ کیاجاسکتاہے۔ واضح ہو کہ بہار میں شراب بندی کے بعد سے خاص کر بنگال اور جھارکھنڈ کے راستے غیر قانونی شراب کی اسمگلنگ ہوتی رہتی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper