سیاست سیاست

آبی جمائو کامستقل حل نکالے ریاستی حکومت :جگدانند سنگھ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-Oct-2019

پٹنہ(اسٹاف رپورٹر)راشٹریہ جتنادل نے راجدھانی میں محض تین دن کی بارش کے بعد آبی جمائو سے ہوئی بدحالی پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کو آبی جمائو کے مسائل سے نپٹنے کےلئے پری پلان کے تحت کام کرناہوگا۔ آج پارٹی دفترمیں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر لیڈر جگدانند سنگھ نے پٹنہ میونسپل کارپوریشن اور بڈکو کے کام کاج کے طریقہ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ حکومت کوان دونوں اداروں کے اعلیٰ افسران پرکارروائی کرنے سے کام نہیں چلے گا۔بلکہ انہیں سزا کےساتھ ساتھ آئندہ کی حکمت عملی بھی بنانی ہوگی۔تاکہ پٹنہ کو آبی جمائو کے مسئلہ سے نجات مل سکے۔انہوں نے مشورہ دیاکہ گنگااور سو ن ندی کی آبی سطح بڑھنے سے سارے پمپ کوبندکردیاجائے اور پمپنگ اسٹیشن کے توسط سے پٹنہ کے اندربارش کے پانی کو پمپ کرکے گنگا ندی میں ڈالاجائے ۔اس سال پٹنہ میں سیلاب کے وقت بیشتر پمپنگ سیٹ خراب تھے۔چالوپمپ سیٹ بھی تاخیر سے چلائے گئے ۔ساتھ ہی پمپ چلانے کےلئے ضرورت کے مطابق پانی بھی نہیں مل رہاتھا۔ کیونکہ نالوںکی صفائی نہیںہوئی تھی۔ مشنری کو چست درست کرنے کےلئے پری پلان کے تحت کام کرناہوگا۔اس موقع پر پارٹی کے سینئر لیڈر تنویر حسن کے علاوہ دیگر لیڈران بھی موجود تھے۔

About the author

Taasir Newspaper