ریاست

باڑھ بجلی گھر کے فیز 1سے بہار کو دسمبر سے ملنے لگے گی 341میگھا وارڈ بجلی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-Oct-2019

پٹنہ: باڑھ بجلی گھر کے فیز 1 سے دسمبر سے بہار کو بجلی ملنے لگے گی۔ بجلی گھر کی 660میگاواٹ کی پہلی یونیٹ سے بہار کو 341میگاواٹ بجلی ملے گی۔ گزشتہ اگست میں ہی پہلی یونیٹ بن کر تیار ہوگئی تھی جس کا ٹرائل کامیاب رہاہے۔ فیز ٹو سے بہارکو پہلے سے ہی بجلی مل رہی ہے۔ اس فیز کی دونوں یونٹ سے بہار کو بجلی مل رہی ہے۔ فیز ٹو سے 1320میگھا وارٹ بجلی کی پیدا وار ہورہی ہے۔ جس سے بہار کو 1198 میگھا وارٹ بجلی کی سپلائی کی جارہی ہے۔ اگست 2020 میں اس پلانٹ بجلی پیدا کرنے کا نشانہ مکمل کرلیا گیاتھا۔ لیکن پچھلے دنوں مرکزی وزیرآر کے سنگھ نے بجلی گھر کا معائنہ کرنے کے بعد این ٹی پی سی کو دسمبر تک اس کا تعمیری کام ہرحال میں مکمل کرنے کی ہدایت دی تھی۔ 20برسوں کی طویل جدوجہد کے بعد فیز 1کی پہلی یونیٹ 14اگست کو ہی بن کرتیار ہوگئی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper