سیاست سیاست

بہار کو خصوصی اور دہلی کو ملے مکمل ریاست کا درجہ:وزیراعلیٰ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 23-Oct-2019

نئی دہلی:وزیراعلیٰ نتیش کمار نے بہار کو خصوصی اور دہلی کومکمل ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کیاہے کہ آج نئی دہلی میں پارٹی کے تربیتی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ دہلی میں بہار کے لاکھوں لوگ رہتے ہیں اور دہلی کے کام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ایک زمانہ تھا جب بہار کو جنگل راج کہا جاتاتھا لیکن 2005 کے بعد جب عوام نے ریاست کی خدمت کا موقع دیا تو ہم لوگوں کی حکومت نے سب سے پہلے ریاست میں قانون کا راج قائم کیا جس سے سماجی خیر سگالی کا ماحول بنا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ریاست کی موجودہ حکومت انصاف کے ساتھ ترقی کررہی ہے، جس کا فائدہ سماج کے سبھی طبقہ کے لوگوں کو مل رہاہے۔

About the author

Taasir Newspaper