ہندستان ہندوستان

بی ایل او کی کار کردگی سے ایس ڈی ایم نا خوش

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-Oct-2019

بھوگائوں،مین پوری(حافظ محمد ذاکر ) آدھار کارڈ کو ووٹر لسٹ میں شامل کرنے کا کام سنجیدگی سے نہ لینے پر ایس ڈی ایم کے ذریعہ بی ایل او کے خلاف ضلع الیکشن آفیسر اور بی ایس اے کو ایک رپورٹ بھیجی گئی ہے، رپورٹ بھیجنے پر بی ایل او میں گھبراہٹ کے آثار پا ئے جارہے ہیں۔منگل کو ایس ڈی ایم پی سی آریا نے تحصیل آڈیٹوریم میں منعقدہ اجلاس میں بی ایل او کے ذریعہ ووٹر لسٹ میں آدھارکارڈ کو شامل کرنے کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا، جا ئزہ میںبی ایل او کے 20 کارکن جس میں پریتی کماری، اوم نارائن، کلدیپ کمار، رتنیش ، سمیت کئی بی ایل او شامل ہیں،ا ن بی ایل او کی کار کردگی انتہائی ناقص قرار دیتے ہوئے ضلع الیکشن آفیسر اور بیسک ایجو کیشن آفیسر وجے پرتاپ سنگھ کو ان تمام بی ایل اوز کے خلاف جو کام میں دلچسپی نہیں لیتے ہیں محکمہ جاتی کارروائی کیلئے رپورٹ بھیجے جانے کی ہدایت دی،ایس ڈی ایم نے اطلاع دی کہ لیکھ پالو کو سپر وائیزر کا کام سونپا گیا تھا ، دن رات محنت کرکے، گھر گھر جا کر وہ بی ایل او کے کام کو بھی آسان بنا رہے ہیں ، انہوں نے لیکھ پالو ں کی کار کردگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔اس نشست میں تحصیلدار کمل کمار سنگھ، نائب تحصیلدار انیل کمار، آر کے رامویر سنگھ، بی ایل او عمران جاوید، ، محمد وسیم، رام گوپال وغیرہ موجود تھے۔

About the author

Taasir Newspaper