سیاست سیاست

بی جے پی ای ڈی کا غلط استعمال کر رہی ہے: کانگریس

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-Oct-2019

بنگلور،(یواین آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیر قیادت حکومت اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو ڈرانے کے لئے مرکزی ایجنسیوں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) اور محکمہ انکم ٹیکس کا استعمال کر رہی ہے تاکہ وہ اپنے سیاسی مقاصد کو حاصل کر سکے۔کانگریس کے جنرل سیکرٹری کے سی وینوگوپال نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ ، “یہ کوئی اتفاق نہیں ہے کہ جب بھی ملک میں کسی طرح کے انتخابات ہوتے ہیں تو کانگریسی لیڈروں پر محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپہ ماری کا ڈرامہ شروع ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس ملک کے قوانین پر عمل کرنے کی حامی رہی ہے لیکن ملک میں بی جے پی رہنماؤں کے خلاف محکمہ انکم ٹیکس کی چھاپہ مارنے کی کارروائی نہ ہونے سے سوال اٹھتے ہیں۔مسٹر وینوگوپال نے کہا کہ کرناٹک میں بی جے پی نے جنتا دل (سیکولر) ،جنتا دل (ایس) اور کانگریس حکومت کو گرایا ہے اور اس کے لئے ممبران اسمبلی کو رقم کی پیشکش کی گئی تھی۔

About the author

Taasir Newspaper