ریاست

تالاب میں ڈوبنے سے 4بچیوں کی موت

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-Oct-2019

مظفر پور،(اسلم رحمانی ) مظفرپور ضلع میں جمعہ کےدن پانی میں ڈوبنے سے سات بچوں کی موت ہوگئی یہاں ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے سکرہ تھانہ حلقہ کے بشن پور بگھنگری گاؤں پوکھر میں نہانے کے دوران اسی گاؤں کی چار لڑکیوں کی موت ہوگئی۔ اسی طرح ضلع کے مینا پورتھانہ حلقہ کے مداری پور کرنا پنچایت کے رام پور ہری جنوبی میں پوکھر میں ڈوبنے سے ایک ہی گھر کے تین بچے دم توڑ گئے۔ تینوں بچے اسی گاؤں کے رہائشی بھکاری ساہنی کے بیٹے ہیں۔ جمعہ کو ضلع میں ڈوبنے سے 7 بچوں نے دم توڑدیا موصولہ اطلاع کے احیاپور تھانہ حلقہ کے سنگم گھاٹ سے بھی ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے لاش کی ہیت دیکھنے کابعد مقامی لوگ قیاس لگا رہے ہیں کی خاتون کا قتل کرندی میں پھینک دیاگیا ہے تادم تحریر متوفیہ خاتون کی شناخت نہیں ہوسکیطتھی وہیں ان تمام حادثات کی اطلاع ملتے ہی مقامی تھانوں کی پولیس موقع پہنچی اور لاش کواپنے قبضے میں لکیر پوسٹ مارٹم کے لیے ایس کے ایم سی ایچ اسپتال بھیج دیا ہے اور پورے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے

About the author

Taasir Newspaper