سیاست سیاست

جنتا دل یو کا آرجے ڈی کے ساتھ اتحاد کا سوال ہی نہیں:وششٹھ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-Oct-2019

پٹنہ: جنتادل یو کے ریاستی صدر وششٹھ نارائن سنگھ نے بی جے پی رہنما گری راج سنگھ کے بیانوں پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آبی جماؤ کے مسائل سے نمٹنے کے لئے لگاتار کوشاں ہے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار کام کرنے میں یقین رکھتے ہیں۔ کام کی بنیاد پر حکومت چلتی ہے نہ کہ بیان بازی کی بنیاد پر ۔ انہوں نے این ڈی اے میں کسی بھی قسم کے انتشار سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخاب میں این ڈی کے لیڈران مل کر انتخاب لڑیں گے اور لوک سبھا کی طرح ضمنی انتخاب کا بھی نتیجہ این ڈی اے کے حق میں آئے گا۔ تیجسوی یادو کے نو انٹری کے بیان پر وششٹھ نارائن نے کہا کہ یہ فضول کی باتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے ڈی یوکا آرجے ڈی کے ساتھ کوئی اتحاد ہو اس کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔ غور طلب ہو کہ پٹنہ میں آبی جماؤ کےبعد گیراج سنگھ سمیت بی جے پی کے کچھ لیڈران نے نتیش کمار نکتہ چینی کی تھی۔ لیکن اس کے دفاع میں وششٹھ نارائن سنگھ نے گیراج سنگھ کے بیان کو بے بنیاد بتاتے ہوئے کہا کہ سیلاب اور آبی جماؤ جیسے حالات میں حکومت راحت رسانی میں لگی ہوئی ہے۔ ایسے میں فضول بیان بازی اور بے تکی باتیں کرنے سے مسئلے کا حل نکلنے والانہیں ہے۔

About the author

Taasir Newspaper