سیاست سیاست

دسہرہ مہوتسو میں بی جے پی لیڈران کی غیر موجودگی پر سنجے جیسوال کی صفائی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-Oct-2019

پٹنہ : دسہرہ کے موقع پرپٹنہ کے گاندھی میدان میں راون دہن پروگرام کے دوران بی جے پی لیڈران کی عدم موجودگی پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ کوئی اسے این ڈی اے کی صحت کے لئے خراب بتارہاہے تو کوئی ٹوٹ تک کہہ رہاہو۔ اسٹیج پر بی جے پی لیڈران کی کرسیاں خالی رہی تو سب سے زیادہ سوال اس پارٹی کے لیڈران پر اٹھے ہیں۔ اس سلسلے میں بی جے پی کے ریاستی صدر سنجے جیسوال نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ میں نیپال میں منو کامنا مندر میں درشن کے لئے گیاتھا۔ بی جے پی کے سبھی لیڈر کسی نہ کسی کام میں مصروف تھے۔ اس لئے وہ گاندھی میدان کےدسہرہ مہوتسو میں نہیں پہنچ پائے۔

About the author

Taasir Newspaper