ریاست

دیوالی اور چھٹ سے پہلے ریاستی ملازمین کو تحفہ دینے کی تیاری

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-Oct-2019

پٹنہ: سرکاری ملازمین کو دیوالی اور چھٹ سے پہلے بڑا تحفہ دینے کی تیاری میں ریاستی حکومت سرگرم عمل ہے۔ اکتوبر ماہ کی تنخواہ اور مرکزی حکومت کی طرز پر 5فیصد اضافی شرح سے مہنگائی بھتہ کے ساتھ نقد ادائیگی کا تحفہ دینے کی تیاری چل رہی ہے۔ نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی نے بتایاکہ دیوالی اور چھٹ سے پہلےیعنی 25اکتوبرکے پہلے ریاستی ملازمین کو اکتو برماہ کی تنخواہ دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے لئے سی ایف ایم ایس کے تحت 18اکتوبر سے آن لائن تنخواہ بل پیش کر متعلقہ ٹریزری افسران کو ضروری کارروائی کرتے ہوئے 25اکتوبر سے تنخواہ کی ادائیگی شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ واضح ہو کہ ریاستی ملازمین کو ہر ایک ماہ کی پہلی تاریخ سے تنخواہ کی ادائیگی کی جاتی ہے۔ مگر اس سال دیوالی اور چھٹ کے مد نظر تہوار سے پہلے انہیں تنخواہ کی ادائیگی کر دی جائے گی۔ مرکزی حکومت اپنے ملازمین کو 1جولائی 2019 سے 12 کی جگہ 17 فیصد مہنگائی بھتہ دینے کے فیصلے کے بعد اصولی طور پر پینشن یافتگان اور فیملی پنشن والوں کوبھی اسی تاریخ اور شرح سے مہنگائی بھتہ کی نقد ادائیگی محکمہ مالیات کو دی گئی ہے۔ اس سے ریاستی حکومت پر 1048کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔

About the author

Taasir Newspaper