سیاست سیاست

ضمنی انتخاب کے لئے تشہیری مہم آج شام ہوجائے گی ختم

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-Oct-2019

پٹنہ:ریاست میں اسمبلی کی 5اورلوک سبھا کی ایک سیٹ کے لئے ہورہے ضمنی انتخاب کے لئے آج شام انتخابی تشہیر ختم ہوجائے گی۔ پولنگ 21اکتوبر کوہوگی۔اسمبلی کے کشن گنج ، سمری بختیار پور، بلہر، ناتھ نگر اور دروندا کے ساتھ ہی سمستی پورپارلیمانی حلقے میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں سبھی پارٹیوں نے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔ کل 51امیدوار میدان میں ہیںاور 45مرد اور 6خواتین امیدوار شامل ہیں۔ انتخابی کمیشن کی جانب سے انتخاب کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper