سیاست سیاست

لالو پرساد کی ضمانت عرضی پر سماعت 25اکتوبرکو

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-Oct-2019

پٹنہ: چارہ گھوٹالے کے معاملے میں سزا یافتہ آرجے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں ضمانت کے لئے عرضی دائر کی ہے۔عدالت میں لالوپرسادنے عرضی دائر کر دمکا ٹریزری معاملے میں بیل دینے کی اپیل کی ہے۔ رانچی کے ریمس میں اپنا علاج کرارہے لالو پرساد نے جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں اپنی بیماری کا حوالہ دے کر ضمانت دینے کی اپیل کی ہے۔ معاملے کی سماعت 25اکتوبر کوہوگی۔ دائر عرضی میں 29ماہ سےجیل میں رہنے اور کئی بیماریوں کا حوالہ دیاگیاہے کہ انہیں سوگر ، کڈنی اور امراض قلب سے متعلق بیماریاں ہے اور بڑھتی عمر کے چلتے ان کی صحت میں گراوٹ ہورہی ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے انہیں ضمانت دی جائے۔

About the author

Taasir Newspaper