ریاست

موسم کے بدلے مزاج سے درجہ حرارت میںگراوٹ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-Oct-2019

پٹنہ : بہار میں ایک بار پھر موسم نے اپنا مزاج بدلا ہے۔ آج صبح راجدھانی پٹنہ میں ہوئی بوندا باندی سے درجہ حرات میں گراوٹ درج کی جارہی ہے۔ وہیں پٹنہ میں آبی جماؤ سے کئی علاقوں کو اب تک نجات نہیں مل سکی ہے۔ ان علاقوں میں رہنے والے لوگ بارش کے امکان کو لے کر ایک بار پھر خوف زدہ ہوگئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے راجدھانی پٹنہ اور آس پاس کے علاقوں میں بادل کے گرجنے، زالہ باری اور بجلی چمکنے کے ساتھ ہی ہلکی اور درمیانی درجے کی بارش کے امکان کا اظہار کیاہے۔ جہان آباد بھوجپور کے کچھ علاقوں میں آج بادل کے گرجنے بجلی چمکنے کے ساتھ ہی بارش ہونے کی اطلاع کی ہے۔محکمہ موسمیات نے اورنگ آباد، پھاگلپور ، گیا، نالندہ اور راجگیر میں آج اور کل بارش ہونے کا اندیشہ ظاہر کیاہے۔ اس کے علاوہ پورنیہ ، سپول، مظفرپور میں بھی بارش ہونے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper