ریاست

وجئے دشمی کے موقع پر وزیراعلیٰ نے امن وخوشحالی کادیاپیغام

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-Oct-2019

پٹنہ: وزیراعلیٰ نتیش کمار نے گاندھی میدان میں برائی پر اچھائی کی جیت کا تہوار وجئے دشمی کے موقع پر رام لیلا مہوتسواور راون ود پروگرام کا افتتاح کیا۔ دسہرہ کمیٹی کی جانب سے منعقد پروگرام میں سب سے پہلے منتظمین نے وزیراعلیٰ نتیش کمار اسمبلی اسپیکر وجئے کمار چودھری سمیت آئے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر جھانکی بھی نکالی گئی۔ بعد میں وزیراعلیٰ نے غبارہ اڑا کر ریاست میں امن وخوشحالی کا پیغام دیا۔ پروگرام کے دوران پٹنہ ضلع کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں عقیدتمندوں نے شرکت کی اور اپنے اندر برائی پر سچائی کی فتح کے پیغامات کو عام کرنے کا عہدکیا۔

About the author

Taasir Newspaper