ریاست

پنکھے سے لٹک کر لڑکی نے کی خودکشی ، سوسائیڈ نوٹ برآمد

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-Oct-2019

بتیا،(انیس الوریٰ)،بگہا پولس ضلع کے پٹکھولی تھانہ حلقہ کے اوسانی گاؤں میں ایک لڑکی نے چھت میں لگے پنکھے سےلٹک کرخودکشی کرلی ہے۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر پٹکھولی تھانہ نے لاش کو برآمد کرپوسٹ مارٹم کےلئے سب ڈویزنل اسپتال بگہا بھیج دیاہے۔ لڑکی کے کمرے سے1سوسائیڈ نوٹ بھی برآمد ہوا ہے۔ جس میں لڑکی نےاپنی مرضی سے خودکشی کا ذکرکیاہے۔ لڑکی نے سوسائیڈ نوٹ میں لکھاہے کہ میں اپنی مرضی سے خودکشی کررہی ہوں اس میں میرے والدین کو قصوروار نہ بنایاجائے۔ وہین لڑکی نے اپنے والدین سے اپیل کی ہے کہ میرے لاش کو پوسٹ مارٹم نہ کرایاجائے اور ساتھ ہی لاش کو جلایاجائے۔ لوگوں کی مانیں تو یہ معاملہ عشق سے جوڑ کر دیکھاجارہاہے۔ وہیں پٹکھولی پولس کا کہناہے کہ اوسانی گاؤں باشندہ راما کانت پرساد کی لڑکی سریتا کماری نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی ہے جس کے کمرے سے سوسائیڈ نوٹ برآمد ہوا ہے۔ جس کی بنیاد پر پولس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper