ریاست

چوری کی 8 موٹر سائیکل اور 4 تمنچا کے ساتھ 8 جرائم پیشہ گرفتار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-Oct-2019

بتیا،(انیس الوریٰ) مغربی چمپارن ضلع کے الگ الگ تھانہ حلقہ میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آج جرائم پیشوں کو گرفتار کرنے میں پولس نے کامیابی حاصل کی۔ مذکورہ بات کی جانکاری دیتے ہوئے بتیا صدر پولس سپرنٹنڈنٹ پنکج کمار راوت نے بتایا کہ خفیہ اطلاع ملی کہ نگر تھانہ حلقہ کے سمنا میدان میں کچھ گاڑی چور اکٹھا ہوئے ہیں۔ اطلاع پر فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے پولس ٹیم نے چھاپہ ماری کرتے ہوئے چار جرائم پیشوں کو دو دیسی لوڈیڈ کٹا اور چوری کی دو موٹر سائیکل کے ساتھ گرفتار کرلیا۔ پوچھ تاچھ کے دوران گرفتار جرائم پیشوں نے بتایا کہ گذشتہ دنوں بتیا نگر تھانہ حلقہ سےہم لوگوں کے ذریعہ 15 موٹر سائیکل چوری کی گئی ہے۔ جس کااستعمال شراب ڈھونے کے کام میں کرتےہیں۔ جو گربھوا گاؤں میں رکھاہوا ہے۔ مذکورہ اطلاع کی بنیاد پر سرسیاتھانہ کے ذریعہ مذکورہ گاؤں میں چھاپہ ماری کرتےہوئے چوری کی موٹر سائیکل 30 لیٹر دیسی شراب کے ساتھ دو جرائم پیشوں کو گرفتار کیاگیا۔ وہیں 14 اکتوبر کو دیر شام خفیہ اطلاع ملی کہ منوا پور تھانہ حلقہ دوسیا گاؤں میں جرائم پیشوں کے ذریعہ اصلحہ کاکاروبار کیاجارہا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولس ٹیم تشکیل کی گئی اور کارروائی کرتے ہوئے دو جرائم پیشوں کو دو لوڈیڈ دیسی کٹا کے ساتھ گرفتار کیاگیا۔ گرفتار ہونے والوں میں سرسیا باشندہ مہندر ساہ ولد مہیش ساہ ، سرسیا چرگاہا باشندہ راجندر شاہ ولد رتن شاہ ، سرسیاتھانہ کے موتی پور باشندہ روہت پٹیل ولد مختار پٹیل، سرسیا تھانہ کے گربھوا گاؤں باشندہ کرن کمار ولد ہریندر رام اور شیوساگر ساہ ولد مہیش ساہ ، دوسیاٹولہ باشندہ سنتوش پٹیل ولد جٹا شنکر پٹیل کو گرفتار کیاگیا۔ وہیں برآمدے میں رکھی چوری کی موٹر سائیکل سمیت لوڈیڈ کٹا برآمد کیاگیا۔ چھاپہ ماری ٹیم میں نگرتھانہ انچارج ششی بھوشن ٹھاکر سرسیاتھانہ انچارج پرن کام سامرتھ ، منوا پل تھانہ انچارج نربھئے کمار، اور تکنیکی سیل کے منا ساہ سمیت دیگر لوگ شامل تھے۔

About the author

Taasir Newspaper