دسترخوان

چکن تکہ بنانے کی ترکیب

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 31-Oct-2019

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

اجزاء

مرغی 1عدد(چکن تکہ کٹس میں کٹوالیں )

 سرکہ 3کھانے کے چمچے

 دہی 1کپ

 زردرنگ 1/2چائے کا چمچہ

 نمک حسبِ ذائقہ

 سرسوں کا تیل 1کھانے کا چمچہ

 اجوائن /2 1چائے کا چمچہ(پیس لیں )

 ادرک پیسٹ 1 کھانے کا چمچہ

 لہسن پیسٹ 2کھانے کے چمچے

 لیموں کا رس 1/2 کپ

 پیاز ولیموں گارنشنگ کے لیے

تیار کرنے کی ترکیب

گوشت کو دھو کر خشک کرلیں ۔

ایک پتیلی میں 4گلاس پانی ‘تھوڑا نمک اور سرکہ ڈال کر پکائیں ۔

جوش آنے پر اس میں گوشت کے ٹکڑے ڈال کر 3-4منٹ تک اُبالیں ۔

اس کے بعد پانی نتھار کر گوشت کو خشک کرکے ایک پلیٹ میں رکھیں ۔

ایک پیالے میں دہی ‘زردرنگ ‘نمک‘سرسوں کا تیل ‘اجوائن ادرک پیسٹ ‘لہسن پیسٹ ‘لیموں کا رس ڈال کر مکس کریں اور اس مکسچر کو گوشت پہ لگا کر 4-6گھنٹے تک میرینیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں ۔

انگیٹھی میں کوئلے دھکائیں اور گوشت کوسیخوں میں پروکرکوئلے پردونوں سائیڈوں سے گولڈن براؤن ہونے تک باربی کیو کرلیں ۔مزیدار چکن تکہ تیار ہے سرونگ ڈش میں پیاز کے لچھے بچھا ئیں اور چکن تکہ رکھ کر لیموں کے سلائس کے ساتھ سروکریں ۔

About the author

Taasir Newspaper