دسترخوان

چکن سیخ کباب بنانے کی ترکیب

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 31-Oct-2019

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

اجزاء

 چکن 205 گرام (بون لیس)

 پیاز 1 عدد (باریک چو پ کر لیں)

 لہسن کے جوے 3 عدد (باریک چوپ کر لیں)

 ادرک 1 انچ کا ٹکڑا (باریک چوپ کر لیں)

 دھنیا پاوٴڈر 1 چائے کا چمچہ

 زیرہ پاوٴڈر 1 چائے کا چمچہ

 گرم مصالحہ 1/4 چائے کا چمچہ

 بریڈ کرمبز 2 کھانے کے چمچے

 لال مرچ پاوٴڈر 1/2 چائے کا چمچہ

 سفید مرچ پاوٴڈر 1/2 چائے کا چمچہ

 نمک حسب ذائقہ

تیار کرنے کی ترکیب

چوپر میں چکن، پیاز، لہسن، ادرک، دھنیا پاوٴڈر، زیرہ پاوٴڈر، گرم مصالحہ پاوٴڈر، بریڈ کرمبز، لال مرچ پاوٴڈر، سفید مرچ پاوٴڈر اور نمک ڈال کر باریک پیس لیں

تھوڑا قیمہ ہاتھ میں لے کر ہاتھ کی مدد سے سیخ پر سیخ کباب بنائیں

16C ہیٹ پر مائیکرویواوون میں رکھ کر 10-15 منٹ تک بیک کریں

سرونگ ڈش میں رکھ کر کیچپ یا مایونیز کے ساتھ سروکریں

About the author

Taasir Newspaper