ریاست

چھپرہ میں نوجوان کے قتل سے علاقے میں سنسنی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-Oct-2019

چھپرہ: چھپرہ کے داؤد پور تھانہ کے تحت جیت پورکالج کے پاس نامعلوم جرائم پیشوں نے ایک نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیا۔ نوجوان کی پہچان دشرتھ گپتا کے بیٹے آکاش گپتا کی شکل میں کی گئی ہے۔ خبروں میں بتایاگیاہے کہ مقتول آکاش پر مقامی تھانے میں کئی مجرمانہ معاملے درج تھے۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ خبر ملتے ہی بڑی تعداد میں مقامی لوگ جائے حادثہ پر اکٹھا ہوگئے۔ داؤد پور پولس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاہے۔

About the author

Taasir Newspaper