ریاست

ڈینگوکی زد میں بہار :مرکزی وزیر روی شنکر پرسادنے صورتحال کا جائزہ لیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-Oct-2019

پٹنہ:سیلاب اور آبی جماؤکے بعد ریاست کے ڈینگوکی زد میں آنے پر مرکزی وزیرقانون روی شنکر پرساد نے آج پی ایم سی ایچ جاکر سبھی وارڈوں کا دورہ کیا۔بعد میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے جناب پرساد نے کہا کہ سیلاب اور آبی جماؤ کے بعد بہار ڈینگو کی زد میں آنے کی خبر پر متاثرہ علاقوں کا جائزہ لے رہاہوں۔ انہوں نے بتایاکہ اسپتال میں 119 معاملے ڈینگو کے سامنے آئے تھے۔ ان میں سے اب بھی 16 اسپتال میں بھرتی ہے۔ اس مرض پر قابو پانے کے لئے مرکزی وریاستی حکومت مل کر کام کررہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper