سیاست سیاست

ڈینگو سے نجات کے لئے راجدھانی میں پپویادو نے شروع کی فاگنگ مہم

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-Oct-2019

پٹنہ: جن ادھیکار پارٹی کے سربراہ اور سابق ممبرپارلیمنٹ پپو یادو راجدھانی پٹنہ کے لوگوں کی خدمت کے لئے لگاتار کوشاں ہیں۔ راجدھانی میں زبردست بارش کے بعد آبی جماؤ کے دوران پپویادونے متاثرین کی خدمت کا جو سلسلہ جاری کیاتھا وہ اب بھی جاری ہے۔ پہلے تو انہوں نے آبی جماؤ میں پھنسے لوگوں کوخوردنی اشیاء کے علاوہ انہیں ریسکیوکر محفوظ مقامات پر پہنچایا اس کے بعد صفائی مہم میں لگ گئے اور آج سے انہوں نے راجدھانی کے آبی جماؤ والے علاقوں میں ڈینگوسے بچاؤ کے لئے فاگنگ مشین خرید کراپنی ٹیم سے فاگنگ کرارہے ہیں۔ آج انہوں نے فاگنگ مشینوں کی جانچ کرٹریکٹر پر لاد کر آبی جماؤ والے علاقوں میں فاگنگ کے لئے روانہ کیا۔ واضح ہو کہ راجدھانی پٹنہ کے آبی جماؤ والے علاقوں میں لگاتار وہ لوگوں کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper