سیاست سیاست

کچڑااٹھائو مہم کے تحت پپویادو نے چلائی صفائی مہم

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-Oct-2019

پٹنہ(اسٹاف رپورٹر)جن ادھیکار پارٹی کے سربراہ سابق ایم پی راجیش رنجن عرف پپویادو نے پارٹی کی جانب سے چلائی جارہی کچڑ اٹھائومہم کے تحت آج مندری میں اپنی ٹیم کے ساتھ کچڑااٹھانے کاکام کیا۔ انہوںنے کہاکہ راجدھانی میں اسمارٹ سٹی نمامی گنگے نیوکیپٹل منصوبہ چلایاجارہاہے ۔ لیکن بدعنوانی کایہ عالم ہے کہ ان منصوبوں کااثر دیکھنے کونہیںمل رہاہے۔انہوںنے بتایاکہ بہارمیں اور خاص کر پٹنہ میں کچڑا کاانبار لگاہواہے۔ ڈبل انجن کی حکومت صفائی مہم کے نام پر کروڑوںکابجٹ بناتی ہے جولوٹ کاذریعہ بن گیا ہے۔ اس سے پہلے پارٹی کی ملن تقریب میں کمہرار اسمبلی حلقہ کے ستیندر یادو ، ببلو شاہ،اجیت کمار ،روی کمار سمیت سینکڑوں لوگوں کوپارٹی میں شامل کرایا۔ آج دوسرے دن بھی انہوںنے مندری اور آس پاس کے علاقوں میں کچڑا ٹھائو مہم میں خود بھی ڈٹے رہے اور کہاکہ کچڑا کی وجہ سے ڈینگو اور ملیریا کی وبا بڑھ گئی ہے۔ اس کےلئے صفائی ضروری ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper