دسترخوان

کڑاہی کباب مصالحہ بنانے کی ترکیب

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-Oct-2019

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

10 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

8 افراد

اجزاء

 قیمہ آدھا کلو

 ادرک پیسٹ 1کھانے کا چمچہ

 نمک حسبِ ذائقہ

 براوٴن پیاز پیسٹ آدھا کپ

 ہرادھنیا 3/4گٹھی

ہری مرچیں 3عدد(چوپ کی ہوئی)

دھنیا(کٹا ہوا)1چائے کا چمچہ

 زیرہ (کٹا ہوا) 1چائے کا چمچہ

 گرم صالحہ پاوٴڈر آدھا چائے کا چمچہ

 انڈا (پھینٹ لیں) 1عدد11

 بیسن 1کھانے کا چمچہ

مصالحہ بنانے کے لی

براوٴن پیاز کا پیسٹ 3کھانے کے چمچے

دہی 4کھانے کے چمچے

 لہسن ‘ادرک پیسٹ 1کھانے کا چمچہ

 نمک حسبِ ذائقہ

لال مرچ پاوٴڈر 1چائے کا چمچہ

 دھنیا پاوٴڈر 1چائے کا چمچہ

 تیل 1/4کپ

تیار کرنے کی ترکیب

قیمہ چوپر میں ڈال کر چوپ کر لیں ‘پیالے میں نکال کر نمک ‘لال مرچ پاوٴڈر ‘براوٴن پیاز‘ ہری مرچیں‘ہرادھنیا‘ گرم مصالحہ پاوٴڈر‘ انڈا‘کٹاہوازیرہ ‘کٹا ہوا دھنیا اور بیسن ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں

حسبِ پسند کسی بھی شیپ میں کباب بنا لیں

سوس پین میں تیل گرم کر کے براوٴن پیاز‘ نمک‘ لال مرچ پاوٴڈر‘ دھنیا پاوٴڈار ‘لہسن ‘ادرک پیسٹ اور دہی ڈال کر مصالحہ بھون لیں

تیل الگ ہو جائے تو 1کپ پانی ڈال کر پکائیں اور فرائی کباب بھی ڈال دیں

3/4 منٹ بعد سرونگ ڈش میں نکال کر گرم گر م سرو کریں

About the author

Taasir Newspaper