دسترخوان

کھٹی دال بنانے کی ترکیب

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-Oct-2019

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

اجزاء

 گھی دو سے تین کھانے کے چمچ

 کٹی ہوئی پیاز ایک سے دو عدد

کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ

لونگ آدھا چائے کا چمچ

 لال گول مرچ پانچ سے 6عدد

 ٹماٹر کٹے ہوئے ایک سے دو عدد

 نمک ایک چائے کا چمچ

 لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ

 ہلدی پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ

 گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ

 مونگ کی دال بھگوئی ہوئی 250گرام

 مسور کی لال دال بھگوئی ہوئی 300گرام

 املی کا پانی تین سے چار کھانے کے چمچ

 پانی حسب ضرورت

 ثابت ہری مرچیں چار سے پانچ عدد تڑکہ

 تیل دو سے تین کھانے کے چمچ

 لال ثابت گول مرچیں چار سے پانچ عدد

 زیرہ 1چائے کا چمچ

تیار کرنے کی ترکیب

ایک برتن میں گھی ڈال کر اسے درمیانے درجے کی آگ پر گرم کریں۔

پھر اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر بھونیں جب تک کہ ان کی رنگت تبدیل نہ ہوجائے ۔

اب اس میں لونگ اور کالی مرچ ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں ۔

اب اس میں گول سرخ مرچ اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔

اب اس میں پسی ہوئی لال مرچ ،ہلدی ،نمک اور گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

اب اس میں بھگو کے رکھی ہوئی مونگ کی دال اور مسور کی لال دال ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرلیں ۔

اب اس میں املی کا پانی ڈالیں اور اچھی طرح ملائیں۔

اب اس میں پانی اور ہری مرچیں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ڈھکن دے کر 8سے10منٹ تک پکنے دیں ۔

اب اسے گول ثابت مرچ اور زیرے کا تڑکہ لگائیں۔گرما گرم ،مزے دارکھٹی دال تیار ہے۔

About the author

Taasir Newspaper