سیاست سیاست

ہندوستان کو ہندو راشٹر بنانے کےلئے ہم کبھی تیار نہیں ہوں گے:اویسی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-Oct-2019

تھانے،(یو این آئی)آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ’’ ہندوستان ہندوراشٹر نہیں ہے اور ہم اسے نہیں بننے دیں گے۔‘‘مسٹر اویسی نے پیر کی رات پارٹی کے امیدوار کے حق میں یہاں انتخابی تقریر کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ آپ ہندوستان کو ایک ہی رنگ میں رنگنا چاہتے ہیں لیکن ہم ہندوستان کو مختلف رنگوں میں دیکھنا چاہتے ہیں اور ہندوستان کی یہی خوبصورتی ہے۔انہوںنے کہا کہ جمہوریت، تکثیریت اور گنگا جمنا ندیوں کی وجہ سے ہی ہندوستان ہندوستان ہے۔ پورے ملک میں ایسا کوئی ملک نہیں ہے جسے ہم ہندوستان کہتے ہیں۔راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا تھا کہ جب یہودیوں پر حملہ ہوا تو وہ لوگ ہندوستان آئے، اس کے علاوہ اگر دنیا میں کہیں بھی مسلمان خوش ہے تو وہ ہندوستان کیونکہ یہ ایک ہندو راشٹر ہے۔مسٹر اویسی نے کہا کہ وہ آر ایس ایس کے ذمہ دار لوگوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ ہم یہاں آپ کی رحم سے نہیں رہ رہے ہیں اگر آپ ہمارے سکھ اور دکھ کے بارے میں سوچتے ہیں تو آپ کو اور ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ہمارے آئین نے ہمیں کیا دیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper